اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت نیشنل پرائل مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملک بھر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہفتہ وار اور ماہانہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ہدایت کی کہ طلب اور رسد کا جائزہ لینے کیلئے وفاق اور صوبوں کے مابین رابطے مضبوط کئے جائیں۔ شہریوں کو ضروری اشیائی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے سندھ اور بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔ صوبائی حکومتیں آٹے کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔ آٹے اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ چینی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے حماد اظہر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔دریں اثناء وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔ علامیہ کے مطابق کمیٹی کے سامنے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیر خزانہ کے مطابق نجماری کمیشن اداروں کے نجکاری اور انتظامی معاہدوں کو تیز کرے۔ نجکاری سے متعلق قابل عمل منصوبہ 7 روز میں پیش کیا جائے۔