نرسری سے جماعت پنجم کیلئے یکساں نصاب اور درسی ماڈل کتب کا نفاذ کر دیا گیا

Jan 05, 2021

لاہور (پ ر) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نرسری تا جماعت پنجم تک کیلئے یکساں نصاب اور ماڈل درسی کتب کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق منظور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکساں نصاب اور درسی ماڈل کتب کا نفاذ تمام سرکاری‘ نجی تعلیمی اور دینی مدارس میں بھی ہو گا۔ نرسری سے جماعت پنجم تک یکساں نصاب اور درسی ماڈل کتب کا اطلاق نئے تعلیمی سال سے ہو گا۔ یکساں قومی نصاب اور درسی ماڈل کتب وفاقی حکومت نے  تیار کی ہیں۔ تیاری کے تمام مراحل کے دوران تمام صوبوں آزاد کشمیر‘ گلگت بلتستان سمیت تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں