لاہور(نیوز رپورٹر)ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بادامی باغ پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے کوائف کو چیک کیا ۔ انہوں نے پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں پوچھااورناشتے کا جائزہ لیا ۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے آزادی چوک فلائی اوور سٹاپ کا بھی دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ آزادی چوک فلائی اوور کے نیچے فٹ پاتھ پر گندگی کے ڈھیر موجود تھے۔ انہوں نے گندگی کے ڈھیر موجود ہونے پر جی ایم ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری کوڑا کرکٹ اٹھوانے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار کوڑا کرکٹ کو فوری اٹھائیں اور فٹ پاتھ کو کلیئرکیا جائے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے معاملے میں ہرگز کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔