فکیگانے احتجاجی مظاہرہ 12جنوری تک مؤخرکردیا

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) گزشتہ روز فگیگا کا اہم ہنگامی اجلاس سربراہ کور کمیٹی وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین اور چیف کوآرڈینیٹررحمان علی باجوہ کی زیر صدارت سی ڈی اے لیبر یونین آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اظہار احمد عباسی سی ڈی اے، شوکت علی سلہری پاک پی دبلیو ڈی، سردار صدیق (فیڈرل ایجوکیشن) ،مبین اختر شیخ نیشنل سیونگ، انور شاہ اور سید ندیم پیرزادہ آڈٹ اینڈ اکاونٹ (اے جی پی آر)،ایم عاشق خان(IESCO)، ریاض احمد گجر (PIMS)، انجم گجر، وسیم احمد، عادل علی قریشی (پاکستان سپورٹس بورڈ)، سیکرٹریٹ کور کمیٹی ممبران سید محمد معراج، محمد ذاکر،طاہر رفیق عثمان احمد اور سید احمر علی شاہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر فگیگا میں شامل تنظیموں کی قیادت نے صوبائی قیادت اور دیگر تنظیموں بشمول لیڈیز ہیلتھ ورکرز سے مشاورت کیساتھ فیصلہ کیا کہ وفاقی حکومت کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے توسط سے واضع یقین دہانی کہ وفاقی حکومت اس ہفتے سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے جارہی کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا کہ گورنمنٹ کی واضع یقین دہانی کے نتیجے میں آج 5 جنوری 2021 کی احتجاجی کال کو آئندہ ہفتہ 12 جنوری تک موخر کردیا۔  تاہم یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اس دوران مکمل تیاری اور پلاننگ کے ساتھ پاکستان بھر کی دیگر تنظیموں اور وفاقی اداروں کے ملازمین میں آگاہی مہم چلا کراس میں ان کو بھی تحریک میں عملی طور پر شامل کیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک ایک بار پھر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مطالبات کی حصولی تک دھرنا دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن