نئے سال کی پہلی پولیو مہم کا  آغاز 11جنوری سے ہوگا

لاہور(نیوز رپورٹر)سال 2021 کی پہلی پولیو مہم کا آغاز 11 جنوری سے ہو گا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کاٹھیا کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 11 جنوری سے شروع  ہونے والی پولیو مہم کے مائیکرو پلان کا جائزہ لیا گیا۔169 یونین کونسلز کے یو سی ایم اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔ مائیکرو پلان کا جائزہ پیش کیا گیا۔اجلاس میں ڈی ایچ او ہیلتھ اور ڈی ڈی ایچ او نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن