اقوام متحدہ آسیہ اندرابی کو رہائی دلائے: مجید غوری

Jan 05, 2021

لاہور (پ ر) عوامی پاسبان و عوامی رکشہ یونین پاکستان کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ حریت رہنما آسیہ اندرابی اور ان کے ساتھیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بند اور ان کو رہائی دلائے۔ مودی سرکار ان کی آواز بند کرنے کیلئے ان کو شہید کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ کشمیر پاکستان کی سہ رگ ہے اور کشمیری پاکستان کے بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بھارتی سرکار سکھ کسانوں پر بھی ظلم و جبر اور ان کے حقوق سلب کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی عالمی تنظیمیں‘ او آئی سی اور اقوام متحدہ لاک ڈاؤن فوری طور پر ختم کروائیں۔ بھارتی ظلم و بربریت اور کشمیر میں دہشت گردی کے باوجود بہادر کشمیریوں کی آواز دبانے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی آواز بڑی بہادری سے اٹھائی تھی جو اب کمزور پڑ گئی ہے۔ اس کو دوبارہ توانا بنانے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج بہادر وطن کی محافظ ہے۔

مزیدخبریں