پارلیمانی سیکرٹری شہاب الدین کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل لیہ ، اسیروں میں جرسیاں اور جرابیں تقسیم کیں

لیہ( کورٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں اسیران میں گرم جرسی، ٹوپی اور جرابیں تقسیم کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خا ن سیہڑتھے۔سپرنٹنڈنٹ جیل محمد ارشد بھی موجود تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت سے کیاگیا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خا ن نے اسیران کو باہمی ہم آہنگی ،ملی جذبہ اور جرائم سے پاک معاشرے کا فرد بننے کیلئے لیکچر دیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن