بلوچستان میں ماہر تیر اندازوں کی کمی نہیں ،منصور شہزاد

کوئٹہ (وائس آف ایشیا )بلوچستان میں ماہر تیر اندازوں کی کمی نہیں ،یہاں کے کھلاڑی نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر ملک اور اپنے صوبے کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سندھ ا?رچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری منصور شہزاد نے کوئٹہ پولیس کے تیر اندازوں کے تربیتی کیمپ کے اختتام پر منعقدہ تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر پر منعقدہ تقریب میں پی ایس بی کراچی مرکز کے ڈائرکٹر رفیق پیر زادہ، کوئٹہ پولیس کے کھلاڑیوں اورآفیشلز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ایک ہفتہ پر مشتمل سندھ آرچری ٹریننگ پروگرام لیول ون کورس کے نام سے منعقدہ تربیتی کیمپ میں شرکت کی تھی جس میںتھائی لینڈ کے سند یافتہ کوچ حسان عبداللہ نے تربیت دی تھی۔ کیمپ میں شریک تیر اندازوں میں فرید احمد درانی ،محمد گل ،ثنا اللہ نورزئی،کبیر خان کاکڑ ،علا الدین کرد،زیشان علی ،گل محمد نورزئی ،محمد داء ود نور زئی،مریم فدا،عظمیٰ نسرین،محمد الیاس نور زئی،عصمت اللہ،اریبہ،محمد ندیم،محمد اکرم اور عبداللہ خان شامل تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...