شیخ رشید بلوچستان میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے کی ہلاکتوں کے ذمہ دار‘ پنجاب اسمبلی میں استعفے کے مطالبے کی قرارداد جمع

Jan 05, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار) شیخ رشید کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ یہ ایوان وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔ بلوچستان میں مزدوروں کی ہلاکتیں اور اسلام آباد میں نوجوان اسامہ کی ہلاکت کے ذمہ دار شیخ رشید ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دونوں واقعات پر اظہار شرمندگی کی بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان شیخ رشید کو فوری عہدے سے ہٹائیں۔

مزیدخبریں