سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘100انڈیکس میں 251پوائنٹس اضافہ

لاہور (کامرس ڈیسک) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار ہے، 100 انڈیکس میں 251.66 پوائنٹس کی بہتری دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر تیزی کی یہ لہر برقرار نہ رہ سکی اور سرمایہ کاروں کی طرف سے منافع کو ترجیح دی گئی جس کے باعث 100 انڈیکس کا اختتام 251.66 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا اور انڈیکس 44686.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 0.57 فیصد کی بہتری دیکھی اور 33 کروڑ 51 لاکھ 31 ہزار 19 شیئرز کا لین دین ہوا، شیئرز کے لین دین کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 20 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...