بہاولپور(نیوز رپورٹر) بہاولپور صوبہ اتحاد کے چیئرمین صاحبزادہ فرخ رفیع عباسی سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے وفد کی ملاقات کی وفد کی قیادت ممبر مجلس شوریٰ پنجاب JUI سابقہ ٹکٹ ہولڈ علامہ شفقت الرحمان کر رہے تھے ، وفد میں قاری عبدالقدیر قریشی، مولانا عبدالہادی ہمدانی،حافظ محمد سفیان خواجہ،عامر حفیظ، حافظ مبشر الرحمن تھے۔ملاقات میں بہاول پور صوبہ کی تحریک مل کر چلانے پر اتفاق کیا گیا ۔اس موقع پر فرخ رفیع عباسی نے جے یو آئی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیکرٹریٹ کے نام پر بہاول پور اور ملتان کے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہو چکی ہے پی ٹی آئی کی حکومت سن لیں ہمیں سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے اور بہاول پور صوبہ ایک اٹل حقیقت ہے یہ حکومت کے چاہنے یا نہ چاہنے سے نہیں بدل سکتی ۔انہوں نے پی ڈی ایم کی ریلی میں مولانا فضل الرحمن کے بہاول پور صوبہ کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کہ بہاول پور صوبہ اتحاد پی ڈی ایم کی قیادت کو بہاول پور صوبہ کی حمایت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔جے یو آئی کے رہنماء علامہ شفقت الرحمن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور انکی پارٹی JUI بحالی صوبہ بہاولپور کی حامی ہے او ر صوبہ بحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
بہاولپور صوبہ اتحاد اور جے یو آئی ملکر صوبہ بحالی تحریک چلائینگے
Jan 05, 2021