ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ کی معروف فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے چائلڈ سٹار پرزان دستور نے اپنی دوست ڈیلنا شیروف سے شادی کر لی۔ پرزان کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی متعدد تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں اور اب ان کے ایک دوست نے بھی ان کی شادی کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ روایتی پارسی دولہا کے لباس میں کھڑے ہیں۔