لاہور (سپیشل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارا حوصلہ پست نہیں کر سکتے انہوں نے کوئٹہ میں ہزاروں برادری کے کانکنوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے بھارت پاکستان میں سرمایہ کاری کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے پاکستان نے ڈوزیئر کے ذریعے ٹھوس حقائق کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔