ملتان(سپیشل رپورٹر) انٹرنیشنل یونیورسٹی آف کرغزستان کے سٹوڈنٹ ملک شبیب فیض اللہ و دیگر طلبا نے بتایا کے ہمارے داخلے پی ایم ڈی سی کے قانون کیمطابق ہوئے تھے لیکن پی ایم سی نے اسٹیبلش ہوتے ہی کئی فارن میڈیکل تدریسی اداروں کو بغیر انسپیکٹ کئے بلیک لسٹ کر دیا ! جن میں جنوبی پنجاب کے ہزاروں طلباء ایسے ہیں جن کے ماں باپ نے اپنا سارا سرمایہ اپنے بچوں کی تعلیم پر لگا دیا ہے اور وہ بچے اپنی ڈگری مکمل کر چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں طلبا چین ، کرغزستان اور دوسرے ممالک میں زیر تعلیم ہیں۔طلباء نے بتایا نہ ہی کسی وفد (نہ ہی ایمبیسی) نے ہمارے اداروں کا وزٹ کیا ہے نہ ہی انسپیکشن کی ہے اور بغیر فزیکل انسپکشن سراسر زیادتی کرتے ہوئے بہت سے اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ پی ایم سی کی زیادتی اور غیر منصفانہ فیصلے پر طلبا نے 6 جنوری کو اسلام آباد میں پی ایم سی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان‘ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و اعلی حکام سے گزارش کی ہے کے ان کے مسقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔
پی ایم ڈی سی کی نئی پالیسیاں، ہزاروں فارن میڈیکل گریجوایٹس کامستقبل داؤ پر لگ گیا
Jan 05, 2021