راولپنڈی(جنرل رپورٹر ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مچھ کے علاقہ گیشتری میں لرزہ خیز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا شہریوںکے تحفظ میں ناکامی کیوں؟ قاتل دندناتے پھرتے کیوں؟بیسیوں قاتلوں کا جھتہ واردات کرکے چلا کیسے گیا؟قاتل اتنے طاقتور کیوں؟ سفاک قاتلوں کی جانب سے گیشتری میں 11 ہزارہ محنت کشوں کو ہاتھ پائوں باندھ کر بے دردی سے تیز دھار آلہ سے قتل اور ذبح کرنادرندگی اورسفاکیت کی بد ترین مثال ہے،سفاک قاتلوں کے خاتمے تک ملک میں حقیقی معنوں میں امن و امان قائم نہیں ہو سکتا، قانون نافذ کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ دار اداروں کو سفاکیت کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہونگی،آخر میں علامہ ساجد نقوی نے شہدا کے لواحقین اور ورثا سے اظہار تعز یت کرتے ہوئے کہا غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔
گیشتری میں 11 ہزارہ محنت کشوں کا قتل سفاکیت کی بد ترین مثال ہے،علامہ ساجد علی نقوی
Jan 05, 2021