پمزملازمین کا صدارتی آر ڈیننس کیخلاف مسلسل 40دِن سے احتجاج جاری 

اسلام آباد ( خصوصی  نمائندہ)پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز) ملازمین چالیس دِن سے مسلسل صدراتی آڈینس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔اور صدارتی آرڈدیننس کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیرمین ڈاکٹر اسفند یار خان نے ملازمین خطاب میں کہا کہ ھمارے مطالبات کے لیئے مقامی ایم۔ این۔ اے علی اعوان نے ہمیں یقین دلایا کہ میں حکومتی سطح پر آپکی رھنمائی اور مطالبات کی منظوری کے لیئے ہر ممکن کوشش کر رہا ھوں۔ آپ کے مطالبات جائز ہیں۔اور یہ حل ھونے چاھیں۔ ڈاکٹر اسفند یار نے علی اعوان کا شکریہ ادا کیا۔ آج کے دھرنے میں پاکستان بھر کی مختلف تنظیموں جن میں آل پاکستان ایمپلائز پنشرز لیبر تحریک کے چیرمین حاجی محمد اسلم خان، اتحاد ورکر یونین PWDکے جنرل سیکرٹری سید زیشان شاہ، اتحاد یونین OGDCL   CBAکے عنصر وڑائچ راجہ مجید میونسپل کارپوریشن راولپنڈی، سید عارف شاہ چیرمین یوٹیلٹی سٹور کارپور یشن، رمضان بغاری پیپلز یو نٹی PIA ،ڈاکٹر چنگیز تریڈیونین ڈیفنس PTUDC ، سید نزیر شاہ، افضل خٹک، پرویز بھٹی، راجہ پرویز، محمد اعجاز، راجہ عمران بگا، شیخ خالد محمود، ساجد یعقوب صدر ایمپلائز یونین PTDC ،حاجی عبدالمناف اور دیگر قائدین نے شرکت اور خطاب کیا۔ اِس موقع پر گرینڈ ھیلتھ الائنس کے قائدین نے جواد خان، تنویر نوشاھی، ملک زیشان اعوان، راجہ نصیب عباسی، محفوظ نقشبندی کو دھرنے میں اھم ذمہ داریاں ادا کرنے پر میڈل پیش کئے۔ جبکہ محمد نواز لالی، چوھدری ریاض گوجر، ارشد کان، شاہد خٹک، سعید مروت، کواجہ سرفراز،سٹاف شہناز نیامت، طارق مٹو اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن