اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر آج منگل کے روز سری لنکا کے دورے پر جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جے شنکر سری لنکا کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور وہ سری لنکا میں قید بھارتی ماہی گیروں کی رہائی پر بات کریں گے۔ واضح رہے کہ نومبر میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے بھی سری لنکا کا دورہ کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کوشش کر رہا ہے کہ سری لنکا کو چین کے اثر و رسوخ سے نکال لے۔