اسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، عامر ذوالفقار 

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت امن و امان اور سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز،اے آئی جی، ایس ایس پی،ایڈیشنل ایس پی،زونل ایس پی نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے کہاکہ اسلام آباد شہر کو محفوظ شہر بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت روزمرہ بنیادوں پر کومنگ اور سرچ آپریشنز کئے جائیں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے پٹرولنگ کومزید موثر بنایا جائے کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں ہے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائی کی جائے شہید ہیڈ کانسٹیبل افضل جنا ن کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بر ئوے کار لا تے ہو ئے کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے شہید ہیڈ کانسٹیبل کی فیملی کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن