سپریم کورٹ،انسدادمنشیات قانون کیخلاف خیبرپی کے حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے کے پی کے کے انسدادمنشیات قانون کے خلاف درخواست پر کے پی کے حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔وفاقی حکومت اور اے این ایف نے کے پی حکومت کا انسداد منشیات قانون کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی دوران سماعت اے این ایف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ منشیات کے حوالے سے قانون سازی وفاق کا اختیار ہے صوبائی حکومت نے 2019 کا ایکٹ بنا کر وفاقی قانون عملی طور پر معطل کر دیا، وفاقی قانون ختم ہونے سے اے این ایف کے تمام مقدمات کالعدم ہو رہے، کے پی اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل 143 کو مدنظر نہیں رکھا،دوران سماعت اے این ایف کے وکیل نے عدالت سے صوبائی قانون پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی جس پر جسٹس مشیر عالم نے کہا اٹارنی جنرل اور صوبائی حکومت کا موقف سننا ضروری ہے،جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...