نجی تعلیمی ادارے 11جنوری سے ہی کھولے جائیں گے‘ پرویز ہارون

Jan 05, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر) پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین پرویز ہارون نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گیارہ جنوری کو تمام چھوٹے بڑے تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں تاکہ بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جا سکے ۔ تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کی بجائے ایک ہی وقت میں کھولے جائیں۔ کرونا وبا کے پھیلا کے دوران پورے ملک میں سیاسی و غیرسیاسی اجتماعات ہو رہے ہیں ۔ا سکولوں کی بندش کی بجائے ایسے اجتماعات کو روکنے کی ضرورت ہے ۔اور کہا کہ مسلسل بندش سے ملک بھر کے نجی سکولز کا معاشی قتل ہوا ہے۔کیوں کے ملک بھر میں تقریبا 10000 ا سکولز بند اور 7 لاکھ ٹیچرز بے روزگار ہو چکے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 90 فیصد عمارتوں کے کرائے فکس ہوتے ہیں۔ اس لئے حکومت ان اساتذہ کے لئے تعلیمی ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

مزیدخبریں