کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی سے لیاری گینگ وار استاد احمد علی مگسی گروپ کے کارندے وسیم عرف وسیم بھایا کو گرفتار کرلیا ملزم کو استاد احمد علی مگسی گروپ کی ہدایت پر اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ بہادر آباد میں واقع بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے آفس میں داخل ہوا اور 50لاکھ روپے بھتے کی دھمکی دی ذرائع کے مطابق کارروائی کے وقت ملزم پستول اور اسکے ساتھی ہینڈ گرنیڈ سے لیس تھے ۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے پاکستان رینجرز کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ استاد علی مگسی گروپ پی آئی بی کالونی رضوان بریانی والے کی دکان پر حالیہ فائرنگ کے واقعے اور بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہے ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث ہے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم کو بمعہ اسلحہ اور ایمونیشن قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
بلڈر سے 50 لاکھ بھتہ طلب کرنے والا لیاری گینگ وار کارندہ گرفتار
Jan 05, 2021