پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ2 اہلکار زخمی ایک ملزم گرفتار

کشمور‘ سکھر(نامہ نگاران کشمور کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوں کے خلاف آپریشن، پولیس اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر دو پولیس اہلکار شدید زخمی  تفصیلات کے مطابق کشمور کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، ڈاکوؤں و پولیس کے درمیان فائرنگ میں ڈاکوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار نظیر احمد بنگوار، غلام یاسین چولیانی زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو کندھکوٹ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی مرہم پٹی کی جارہی ہے، دو سری جانب پولیس و ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے پولیس، نے مزید نفری طلب کر لی ہے، ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی پولیس کی بھاری نفری و ہیوی مشینری کے ساتھ بدنام زمانہ ڈاکو جیئند جاگیرانی گینگ کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے آپریشن کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں کو سیل کر کے ڈاکوؤں کا گھیراؤ تنگ کر لیا گیا جبکہ آپریشن میں جدید اسلحہ راکٹ لانچر سمیت اے پی سی چین بکتر بند گاڑیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے تاہم پولیس اور ڈاکووں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں مدھم پٹی کے لئے کندھکوٹ سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا ہے کہ کچھ روز قبل جاگیرانی گینگ کے خلاف آپریشن میں 4 ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔سکھر سے بیورو رپورٹ کے مطابق تھانہ پنوعاقل کی حدود چوک کے قریب میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے ایک ڈاکو بنام صدام گھنیو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا مقابلے کے دوران زخمی ڈاکو کے ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ترجمان کے مطابق گرفتار ڈاکو  چوری ،ڈکیتی ،پولیس مقابلوں، منشیات سمیت متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا گرفتار زخمی ڈاکو کو تعلقہ اسپتال علاج کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...