نیو یارک سٹاک ایکسچینج کی فہرست سے تین  چینی کمپنیوں کو ہٹانا   اصول و ضوابط کی  خلاف ورزی ہے: چینی سیکیورٹیز  ریگولیٹری کمیشن

بیجنگ (نیٹ نیوز) چائنۃ سیکورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کے ایک حکمنامے کے تحت نیویارک سٹاک ایکسچینج نے  تین چینی کمپنیوں چائنا ٹیلی کام کارپوریشن لمیٹڈ ، چائنا موبائل لمیٹڈ اور چائنا یونیکوم (ہانگ کانگ) لمیٹڈ   کو نیویارک سٹاک ایکسچینج (این وائی ایس ای) کی فہرست  سے ہٹانے کے عمل کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے جو سیاسی مقاصد کے لیے متعلقہ کمپنیوں کے اصل حالات اور عالمی سرمایہ کاروں کے جائز حقوق اور مفادات کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ تینوں چینی کمپنیوں کو نیویارک سٹاک ایکسچینج میں درج ہوئے اور امریکی ڈیپازیٹری رسیدیں جاری کرتے ہوئے تقریبا دو دہائیاں ہوچکی ہیں اور تینوں کمپنیوں نے  امریکی سیکیورٹیز مارکیٹ کے قواعد و ضوابط  کی پابندی کی  ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کے سیاسی مقاصد  کے  تحت جاری کردہ اس انتظامی حکمنامے پر چینی کمپنیوں کو فہرست سے ہٹانا، مارکیٹ کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی  ہے۔ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ امریکہ مارکیٹ اور قانون  کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے عالمی مالیاتی منڈی کے نظم و نسق ،سرمایہ کاروں کے قانونی حقوق و مفادات اور عالمی اقتصادی استحکام  کے لیے بہتر کام کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن