نئی دہی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) بھارت میںزرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج میں تیزی آ گئی پولیس نے نئی دہی کی طرف ٹریکٹر مارچ کرتے ہوئے کسانوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی نہتے کاشتکاروں پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی 40 روز سے جاری بھارتی کسانوں کے احتجاج میں شدت آ گئی ہے ہریانہ اور پنجاب کے بارڈر پر پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آ گئے فائرنگ وحشیانہ تشدد سے متعدد کسان زخمی ہو گئے ضلع ریواڑی میں نہتے کسانوں پر شیلنگ کی گئی واٹر گنوں کا استعمال کیا مظاہرین ٹریکٹر ٹرالیوں کے ستھ سرکاری دفاتر میں جا گھسے یاد رہے مذاکرات پھر بے نتیجہ رہے 6دور پہلے بھی ناکام ہو چکے ہیں ۔
کسانوں کا ٹریکٹر مارچ، گولیوں کی بوچھاڑ ، شیلنگ ،کئی زخمی: مودی سرکار سے مذاکرات پھر بے نتیجہ
Jan 05, 2021