واشنگٹن،اسلام آباد(صباح نیوز) کرونا کے پھیلا ئوکے خدشات کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کردیا گیا۔پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق کرونا کیسز کے ممکنہ پھیلا ئوکے خطرات کے پیش باعث واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ بند کردیا گیا تاہم یہ بندش صرف آئندہ 3 روز تک کیلئے ہے۔ترجمان کے مطابق سفارتخانہ 6 جنوری تک بند رہے گا، سفارتخانہ کو جراثیم کش سپرے کرنے کے بعد کھول دیا جائے گا، اس دوران قونصلر سروسز بھی بند رہیں گی، جبکہ سفارتخانے کے تمام عملے کا کرونا ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا تاہم ویزہ یا پاسپورٹ کے لئے آن لائن سروس کھلی رہے گی۔
کرونا کے پھیلائو کاخدشہ، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ بندکردیا گیا
Jan 05, 2021