لندن (عارف چودھری) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی امریکا حوالگی پر برطانوی عدالت نے فیصلہ سنا دیا اور اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ جولین اسانج پر 10برس پہلے خفیہ امریکی فوجی دستاویزات شائع کرنے کا الزام ہے۔ لندن کی اولڈبیلی کی عدالت نے فیصلہ سنایا۔ جولین پئیر کوربن کے علاوہ اسانج کی حمایت کرنے والوں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی۔ ادھر میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبرادور کی جانب سے جولین اسانج کو سیاسی پناہ کی پیش کش کی گئی ہے۔ انہوں نے برطانوی عدالتی فیصلے کو سراہا اور کہا کہ یہ انصاف کی فتح ہے اور جولین ایک صحافی ہے جسے موقع ملنا چاہیے۔ ملکی وزیر خارجہ کو سیاسی پناہ کے معاملے پر برطانیہ سے بات کرنے کا کہوں گا۔
امریکہ کو سبکی: برطانوی عدالت نے جولین اسانج کی حوالگی مسترد کر دی: میکسیکو کی سیاسی پناہ کی پیشکش
Jan 05, 2021