اسلا م آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد جاوید غنی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چیئرمین تعینات کردیا گیا۔ جاوید غنی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جاوید غنی کا بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جاوید غنی ریٹائرمنٹ تک یا تاحکم ثانی چیئرمین ایف بی آر تعینات رہیں گے۔ خیال رہے کہ جاوید غنی کے پاس گزشتہ 6 ماہ تک چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج تھا تاہم گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے ان کی مستقل تعیناتی کی منظوری دی تھی۔