اسامہ قتل کیس: ڈکیتی کی کال پر کارروائی کی، ملزموں کا جے آئی ٹی کو بیان

Jan 05, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے آئی ٹی نے اسامہ قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے بیانات قلمبند کر لئے۔ ملزمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈکیتی کی کال آنے پر کارروائی کی۔ جے آئی ٹی نے ملزمان اور مقتول کا فون ڈیٹا مانگ لیا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے فون فرانزک کیلئے بھجوا دیئے گئے۔ فرانزک رپورٹ جمعہ کو موصول ہونے کا امکان ہے۔ جے آئی ٹی نے آئندہ اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا۔ جمعہ کو مدعی مقدمہ کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جے آئی ٹی نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مانگ لیں۔ سب سے پہلے رپورٹ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔

مزیدخبریں