کامونکے(نامہ نگار)ینگ فارماسسٹ کمیونٹی پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر نعمان پھلروان فارماسسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ریفارمز اور تبدیلی کے نعرے کی بنیاد پر بر سر اقتدار آئی اور آج صوبہ پنجاب میں بھی اپنے اقتدار کے کے مزے لے رہی ہے۔پنجاب حکومت کہنے کوتو صحت اور تعلیم کے شعبے میں عظیم انقلاب کی دعوے دار ہے مگر افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے کہ عوام کو معیاری اور سستی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈرگ مافیا کو نکیل ڈالنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ہے ملک خداد پاکستان میں بالعموم اور صوبہ پنجاب میں بالخصوص ڈرگ مافیا ادویات کے خرید و فروخت کو ایک نفع بخش کاروبار سمجھ کر غریب عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہے۔