شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حق خودارادیت انسان کا بنیادی پیدائشی اور عالمی قانونی حق ہے۔یہ انسانی عظمت ووقار کےتقاضوں کاایک لازمی جزو ہے۔اسکی نفی انسانی آزادی،قدروں اوراصولوں کاانکار ہے۔کشمیری حریت پسندوں کوسلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہیں کوئی جبروظلم اس جائز،بنیادی جمہوری حق کےحصول کی جدوجہدسے ہٹانہ سکا۔ انہوں نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ آج کا دن اقوام متحدہ کو یاد دلاتا ہے کہ سیکورٹی کونسل کی5جنوری 1949ءکومقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے مستقبل کے لیئے حق خودارادیت دینے کی قرارداد پر تاحال عمل نہیں ہوا۔
دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم پرخاموشی توڑے۔ مزید ان کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے وکیل اور سفیر بن کر بہادر کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑ رہے ہیں اور بھارت کا سیاہ چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے.