پنجاب وائی فائی منصوبے کی بندش سے متعلق پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے،فردوس عاشق اعوان

 وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب وائی فائی منصوبے کی بندش سے متعلق پروپیگنڈہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، پارکس، سرکاری دفاتر اور بازاروں میں فری وائی فائی کی سہولت بدستور جاری ہے، بزدار حکومت ڈیجیٹل پنجاب ویژن  کے تحت فری وائی فائی منصوبے کو پنجاب بھر تک پھیلانے کیلئے پرعزم ہے۔

ای پیپر دی نیشن