کورونا وبا کی وجہ سے ایک اور فلم کی نمائش تاخیر کا شکار ہوگئی۔ اینی میٹڈ فلم دی باس بے بی کا سیکوئل اب مارچ کے بجائے ستمبر میں بڑے پردے کی زینت بننے جارہا ہے۔دی باس بے بی فیملی بزنس کے اس سیکوئل کا بے چینی سے ہورہا تھا انتظار جسے سنیما گھروں میں اگلے سال مارچ میں سنیما گھروں میں لگایا جانا تھا۔ اب یونیورسل پکچرز نے بڑا اعلان یہ کیا ہے کہ وہ اس تخلیق کو مارچ کے بجائے سترہ ستمبر دو ہزار اکیس کو ریلیز کیا جائے گا۔دی باس بے بی فیملی بزنس کا پہلا حصہ تین سال پہلے آیا تھا جس نے زبردست کماءکی تھی اور توقع ہے کہ یہ سیکوئل بھی پچھلے ریکارڈ توڑ دے گا۔