صفا اور مروہ پہاڑیوں کی سینیٹائزنگ

 حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام میں صفائی ستھرائی اور سینیٹائزنگ کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے، مقدس مقامات کی صفائی کے لیے الگ الگ منصوبے روبہ عمل ہیں۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر مقامات کی طرح صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کو ہر ہفتے باقاعدگی کے ساتھ صاف کیا جاتا ہے۔

صفائی کے امور کے انچارج جابر الودعانی نے بتایاہے کہ صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کی صفائی کا خاص طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔

صفا اور مروہ کی صفائی کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ان تاریخی پہاڑیوں کے اطراف میں صفائی کا کام کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن