جاپانی وزیر خارجہ موتیگی لاطینی امریکا اور افریقہ کا دورہ کریں گے

جاپان کے وزیر خارجہ موتیگی توشی مِتسو، لاطینی امریکا اور افریقا کے ملکوں کا دورہ کرنے والے ہیں جس کا مقصدہند بحرالکاہل میں آزاد اور بلا روک ٹوک نقل و حمل کے لیے جاپانی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔موتیگی 14 جنوری تک 8 ملکوں کا دورہ کریں گے۔ لاطینی امریکا کے دورے میں وہ میکسیکو، یوراگوئے، ارجنٹائن، پیراگوئے اور برازیل جائیں گے۔ افریقہ میں وہ سینیگال، نائیجیریا اور کینیا کا دورہ کریں گے۔لاطینی امریکا کے دورے میں جاپانی وزیر خارجہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے طریقوں پر تبادل خیال کریں گے۔ موتیگی اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور ان ممالک میں جاپانی کمپنیوں کے کاروبار کے لیے ماحول سازگار بنانے کے طریقوں پر گفتگو کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ انہیں ان ملکوں میں بڑی تعداد میں آباد جاپانی نژاد افراد کے ذریعے ہر ایک ملک کے ساتھ تعاون کو مستحکم بنانے پر تبادل خیال کی بھی امید ہے۔وزیر خارجہ افریقا کے دورے میں جاپان کی قیادت میں ترقی پر منعقد ہونے والی ٹِیکیڈ نامی کانفرنس کے آئندہ سال تنزانیہ میں منعقد ہونے والے اجلاس کے سلسلے میں تعاون پر بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ موتیگی اور افریقی ملکوں سے تعلق رکھنے والے ان کے ہم منصب عہدیدار کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن