گیس سپلائی سے ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ممکن ہوا: عبدالرحیم ناصر

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین اپٹما پنجاب عبدالرحیم ناصر نے کہا ہے کہ بلا تعطل گیس سپلائی سے ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ممکن ہوا۔ انہوں نے کیا کہ اس وقت پوری ٹیکسٹائل انڈسٹری فنکشنل ہے۔چیئرمین اپٹما پنجاب نے مزید کہا کہ اگلے چھے ماہ کے ایکسپورٹ آرڈر بک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باوجود دسمبر 2020 میں برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نومبر 2020 میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 9 فیصد اضافہ ہواچیئرمین اپٹما پنجاب نے کہا کہ متوقع ٹیکسٹائل پالیسی کے اعلان سے ایکسپورٹ میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کم گیس پریشر کے اکا دکا واقعات کو ایس این جی پی ایل نے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے ایم ڈی ایس این جی پی ایل سید علی جاوید ہمدانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بلا تعطل گیس سپلائی جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن