لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی مشہور فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے مالی ماڈل کے حوالے سے چینلجز کا سامنا ہے، پی سی بی بھی اسے نمبر ون لیگ بنانا چاہتا ہے۔ پی ایس ایل 6 کے لیے اچھا کمبی نیشن بنانے میں کامیاب ہوں گے اور شائقین کرکٹ کو مایوس نہیں کرینگے۔ سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا نے کہا کہ پی ایس ایل کو اس وقت بڑا خطرہ کوویڈ 19 سے ہے۔ آنے والے حالات کا کسی کو علم نہیں ہے۔ کراوڈ پی ایس ایل کے لیے بہت ضروری ہے۔ عاطف رانا کا کہنا ہے کہ 28 جنوری سے ٹی ٹین کا میلہ لگے گا، ٹی ٹین میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ لاہور قلندرز کو شاہد آفریدی کی خدمات بھی حاصل ہیں، اس بار این او سی ملے ہیں, اچھے کھلاڑی دستیاب ہیں۔عاطف رانا نے کہا ہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر کے بعد لاہور میں سپورٹس لیگ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد حفیظ کی فارم سب کے سامنے ہے، ہم نے پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے مضبوط طریقہ سے کامیابی کی بنیاد رکھی۔