لوئرمال سے 40 سالہ  شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد

Jan 05, 2022


لاہور(نامہ نگار)لوئر مال کے علاقہ میں 40 سے سالہ شخص کی تشدد زدہ نعش ملی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لوئر مال کے علاقے میں 40سالہ شخص کو مردہ حالت میں پرا دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغازکر دیا  ہے۔ متوفی کی شناخت ملتان کے رہائشی شکیل احمد کے نام سے ہوئی ہے جس کے جسم پر تشدد کے واضع نشانات موجود ہیں ۔

مزیدخبریں