لاہور(اپنے نامہ نگار سے)انستھیزیا اور وینٹیلیٹرز کی خریداری کے ٹھیکہ میں چین کو شامل نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ جسٹس جواد حسن نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے 19 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔ ندیم صدیق نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چین کو نیلامی میں حصہ لینے سے باہر کردیا گیا۔ جاپان، امریکہ اور یورپ کو نیلامی میں شامل کیا گیا۔ پیپرا بھی اپنا اختیار استعمال نہیں کررہا ہے جبکہ چائنہ کی پراڈکٹس دوسرے ممالک کی نسبت سستی ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت چین کو نیلامی میں شامل کرنے کا حکم دے ۔