لاہور(نامہ نگار) غازی آباد پولیس نے 2 بکیئے گرفتار کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق غازی آباد پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کے دوران کرکٹ میچ پر جوا ء کروانے والے ملزمان عمران عرف مانی اور ساجد علی کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے آلات قمار بازی اور داو پر لگی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان غیر ملکی کرکٹ لیگ پر آن لائن جوا کروا رہے تھے۔
غازی آباد پولیس نے 2 بکیئے گرفتارکر لیے
Jan 05, 2022