محتسب پنجاب کامستحق طلبہ کو خدمت کارڈ، وظائف فراہمی میں رکاوٹ کا نوٹس 

Jan 05, 2022


لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان نے مستحق طالبعلموں کو خدمت کارڈ، تعلیمی وظائف کی فراہمی میں رکاوٹ کا نوٹس لے لیا۔ محتسب پنجاب نے 84کیسزمیںسے64 کو حل کر دیا ہے اور متعلقہ طالبعلموں کوخدمت کارڈز کے اجراء کے ساتھ ساتھ تعلیمی وظائف کی رقوم ادا کر دی گئی ہیں۔ ترجمان دفتر محتسب پنجاب نے بتایا کہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے باقی 20کیسز کے حل کی یقین دہانی کرا دی ہے۔صوبے کے 16 مختلف اضلاع میںالتوا کا شکارکیسز میں وظائف کی ادائیگی میں مزیدتاخیر سے بچنے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسروں کو بھی متحرک کر دیا ہے تا کہ طالبعلم اپنا تعلیمی سلسلہ بغیر کسی مشکل کے جاری رکھ سکیں۔ محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی جانب سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ طالبعلموں کے تعلیمی وظائف کی بروقت ادائیگی کیلئے جدید سافٹ ویئر تیار کیا جائے۔

مزیدخبریں