گوجرانوالہ:ڈرائیونگ سکول کے زیر اہتمام 29 بیج کی پاسنگ آئوٹ تقریب


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے زیرِ انتظام ڈرائیونگ سکول کے 29 بیج کی پاسنگ آئوٹ تقریب گزشتہ روز سی ٹی او آفس میں منعقد کی گئی۔جس میں چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ سہیل فاضل نے شرکت کی اور طلبا وطالبات سے خطاب کیا۔چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ سہیل فاضل نے کامیاب امیدواران میں پیشہ وارانہ سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔اس موقع پر سی ٹی او گوجرانوالہ سہیل فاضل کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے ڈرائیونگ سکول میں بہترین انسٹرکٹرز کو تعینات کیا گیاتاکہ امیدواران زیادہ سے زیادہ سیکھ سکیں،ڈرائیونگ سکول میں پریکٹیکل کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ تھیوری پر بھی فوکس کیا گیا ،جس سے ڈرائیونگ شعور میں مزید اضافہ ہوتاہے۔وقت کے ساتھ اس میں جدت لائی جا رہی ہے۔سی ٹی او گوجرانوالہ نے پاس آٹ ہونے والے امیدواران کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ زندگی کے کسی بھی شعبہ میں تربیت بنیادی اصول ہے۔پاس آئوٹ ہونے والے امیدواران بلاشبہ سڑکوں پر قانونی تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے سفر کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن