ویلنشیاء کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا اجلاس عام، ممبران کی شرکت


لاہور (کامرس رپورٹر) ویلنشیاء ٹائون کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا۔ جس میں صدر ، سیکرٹری سوسائٹی سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محکمہ امداد باہمی کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز سید مزمل حسین و دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اجلاس میں کورم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع کیا گیا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ 14 نکات میں سے 13 پر متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ اجلاس کی نگرانی اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز سید مزمل حسین نے کی اور اجلاس میں رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا۔ سالانہ اجلاس عام کے موقع پر سکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔ صدر سوسائٹی خواجہ فرقان نے ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت اور ایجنڈا کی منظوری پر ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...