ورنن فلینڈر ‘پی سی بی کے مابین کنسلٹنسی کام کیلئے مشاورت

Jan 05, 2022


لاہور (سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بائولر ورنن فلینڈرکنسلٹنسی کے کام کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ  سے رابطے میں ہیں۔  فلینڈر کا کہنا تھا کہ اس وقت بہت کچھ ہو رہا ہے، جس میں پاکستان کیساتھ مشاورتی کام کے بارے میں بات چیت بھی شامل ہے۔ ایسا طریقہ طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو دونوں فریقوں کیلئے کارآمد ہو کیونکہ اس وقت سفر کرنا اور الگ تھلگ رہنا اور ہوٹل میں بائیو ببل زندگی کیساتھ رہنا آسان نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ یہ طویل مدت میں پائیدار ہے، مجھے اپنی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے بالخصوص تب جب میری فیملی ابھی نوجوان ہے ،اس لیے مجھے آپشنز پر غور کرنے اور اپنے وقت کا صحیح طریقے سے انتظام کرنے کی ضرورت ہے۔        

مزیدخبریں