لاہور (سپورٹس ڈیسک ) جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کیخلاف پہلی اننگز میں 229 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ کیگان پیٹرسن 61 اور ٹینڈا بیوما 51 رنز بناکر بناکر نمایاں رہے۔شاردل ٹھاکر نے7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔27 رنز کے خسارے سے بھارت نے دوسری اننگز2 وکٹوں پر 85 رنز بناکر مجموعی طور پر58رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ 8وکٹیں باقی ہیں۔چتیشور پجارا 35 اور میانک اگروال 11 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔