کراچی (نیوزرپورٹر) جماعت اسلامی ضلع شمالی کیامیر و نگراں پبلک ایڈ کمیٹی محمد یوسف نے کہا ہے کہ نیو کراچی کے صنعتی علاقینیو کراچی اللہ والی چورنگی جو اب ختم ہوگئی ہے اس کے الٹے ہاتھ پر جو سڑک کچرے کی ڈھیر کی وجہ سے نظر ہی نہیں آتی ہیبلکہ برائے نام دکھائی دیتی ہے اور کچرے کی وجہ سے تعفن اٹھتا ہے یہ صنعتی ایریا ہے یہاں سے بڑے بڑے ٹرالر و ٹرک بھی گزرتے ہیں ہزاروں گاڑیاں موٹر سائیکلیں بھی اس سڑک سے گزرتی ہیں۔ اس صورتحال کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اور بارشوں کے بعد اس سڑک کی حالت مزید تباہ ہو جائے گی عوام کے مسائل کو کم کرنے کی بجائے مسائل بڑھانا ختم کردیں جماعت اسلامی ضلع شمالی کی جانب۔لہذا بارشوں سے پہلے اس سڑک کی فوری صفائی اور مرمت کی ضرورت کے پیش نظر صوبائی حکومت کمشنر کراچی اور کراچی شہر کی موجودہ انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اس سڑک کو ازسرنو ٹھیک طرح سے ترجیحی بنیادوں پر جلد از تعمیر کریں۔