کراچی(نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ قومی ہیروز کی قربانیوں کو فراموش کرنے والی قومیں کبھی کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوتیں ،ہمیں اپنے اسلاف کے نقش قدم پرچلتے ہوئے ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا ،جمہوریت کا حسُن یہ ہے مظلوموں کوفوری انصاف اور غریبوں کوان کے حقوق مہیا کئے جائیں،حکمران طبقہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے ایوانوں میں پہنچا ہے انکے مسائل حل نہ کرنا جمہورہت منافی ہے ،انصاف،تعلیم اور صحت کے شعبے میں حکومت کوترجیعی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا ،مہنگائی کاجن قابوکرنے کیلئے بیرونی مدا خلت کومکمل طور پر مسترد اور عوام کی امنگوں کے تحت پالیسیاں بنانا ہوگی ،ن خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے اپریل 2021میں 1400ارب کی ٹیکس وصولی کرکے مہنگائی بڑھائی اوراب منی بجٹ میں 500ارب ٹیکس کی وصولی غریبوں کا خون پسینہ نچوڑنے کے مترادف ہے ،ملک کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل کرغریب کو ختم کیا جارہا ہے ،حکمران عوام دشمن پالیسیوں سے باز رہیں ،حکمرانوںوعدے پورے نہیں کئے اور غریب کا معاشی قتل کرکے کس کو خوش کیا جارہا ہے ،آئی ایم ایف کے ہاتھوں حکمران کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں۔
قومی ہیروزکو فراموش کرنے والی قومیں کبھی کامیاب نہیں ہوتیں‘ ثروت اعجاز
Jan 05, 2022