اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جسم یں وزیر مملکت کہہ رہے ہیںوزیر خزانہ نے مہربانی کی کہ لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہیں لگایا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں علی محمد خان پارٹی کارکنان سے کہہ رہے ہیں کہ شکایت ملی تھی کہ لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے جس پر وزیر خزانہ کو ٹیکس نہ لگانے کی درخواست دی تھی۔علی محمد خان کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ وزیر خزانہ نے مہربانی کی کہ لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہیں لگایا۔