مریم نواز کی نئی آڈیو آگئی: ن لیگ بلیک میلنگ کی ما ہر ، بے نقاب ہو گئی 

اسلام آباد (خبر نگار+ نامہ نگار) مریم نواز شریف کی میڈیا سے متعلق نئی آڈیو لیک سامنے آ گئی۔  مشیر وزیر داخلہ شہزاد اکبر نے ٹوئٹر پر  ترجمان ن لیگ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی نئی آڈیو لیک سامنے آ گئی ہے۔ مریم اورنگزیب صاحبہ اگر آپ عدالت کی کارروائی کے بارے میں جھوٹ بولنے سے فارغ ہو گئی ہیں تو ذرا دو الفاظ  مریم نواز کی نئی آڈیو لیک بارے میں بھی ادا کر دیں۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پارٹی رہنما پرویز رشید کی ایک اور آڈیو ٹیپ لیک ہونے پر  ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ آڈیو ٹیپ میں دونوں لیگی رہنما مبینہ طور پر کچھ صحافیوں کی جانبداری کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ مبینہ آڈیو کلپ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلیک میل کرنے اور میڈیا کی آزادی کو کنٹرول کرنے کا وسیع تجربہ اور مہارت رکھتی ہے، ن لیگ ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے میڈیا کو دباؤ میں رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مبینہ آڈیو کلپ نے مسلم لیگ ن کو بے نقاب کر دیا کہ کیسی چالوں سے وہ میڈیا کو کنٹرول کر رہے تھے۔  دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ثبوت کے ٹرک اور صندوقوں سمیت عمران خان اور شہزاد اکبر کی گمشدگی کا اشتہار شائع کیا جائے، عمران صاحب اور شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات کے ثبوتوں کے صندوق لے کر آج بھی عدالت نہ پہنچ سکے۔ عمران صاحب اور شہزاد اکبر شہباز شریف کے خلاف ثبوتوں کا ٹرک لے کر لا پتہ ہیں۔ روزانہ سماعت کی درخواست کرنے والے16ماہ گزرنے کے باوجود تحقیقی رپورٹ جمع نہیں کرا سکے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف "ثبوت"  سے بھرے ایف آئی اے ٹرک کے شاید ٹائر پنکچر ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف نے ڈٹ کر عمران صاحب کے سیاسی انتقام اور جھوٹ کا ملک میں اور بیرون ملک ہر عدالت میں مقابلہ کیا ہے۔ بشیر میمن نے عمران صاحب کے منہ پر گواہی دی کہ شہباز شریف کے خلاف کیس نہیں بنتا۔ نیب کے 58والیمز نے گواہی دی کی ایک دھیلے کی کرپشن، کک بیک، اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں ہوا۔ 12ماہ شہباز شریف کو ناحق جیل میں قید کیا لیکن کرپشن نہ ملی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...