حیدرآباد ( نامہ نگار ) ٹک ٹاک بنانے کے جنون نے زندگی خطرے میں ڈال دی‘ نوجوان چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لطیف آباد نمبر 11کا رہائشی 18سالہ نوجوان حماد گذشتہ رات اپنے گھر کی چھت پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے پڑوس کی چھت پر گرگیا۔ زخمی حماد تقریبا ایک گھنٹہ تک پڑوس کی چھت پر پڑا رہا۔ گھر والوں کی جانب سے تلاش کے بعد حماد کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔