راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 94ویں سالگرہ پر شہید بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام شہید بھٹو مزدور و محنت کش طبقے کے حقیقی راہنما تھے آپ محروم اور کچلے ہوئے عوام کی آواز بنے اور انہیں ظالم اور جابر قوتوں کیخلاف سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ سکھایا،اس امر کا اظہار پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صدر سید نذر حسین شاہ، جنرل سیکرٹری ساجد محمود گجر، سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد، نائب صدر محمد اعجاز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ پرویز اختر، راولپنڈی ڈویژن کے صدر امان اللہ خان، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سہیل مختار، سینئر نائب صدر محمد افضل خٹک، نائب صدر راجہ عمران بگا، ضلع راولپنڈی کے صدر عشرت علی زیدی، ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد رفیق، نائب صدر بدر بشیر، سٹی صدر راجہ عبدالمجید، جنرل سیکرٹری راجہ عمران، ضلع اٹک کے صدر سراج گل خٹک، جنرل سیکرٹری منتظر حسین شاہ، ضلع چکوال کے صدر شہزادہ عبدالکریم اور دیگر راہنماؤں نے گزشتہ روز ایک مشترکہ بیان میں کیا۔